کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں حکومت کے ساتھ ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باتوں سے نہیں عملی طور پر ٹرانسپورٹ سیکٹر کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے، ریڈ لائن بہت اہم منصوبہ ہے، حکومت کام کررہی ہے اور کرنے کی نیت سے بیٹھی ہے، کنٹریکٹر ہمارے ساتھ مل کر دن رات کام کریں گے، ایک سال کا کام چھ ماہ میں اور چھ ماہ کا کام تین ماہ میں مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں شامل نہ ہونے کا مطلب نہیں کہ وفاقی حکومت کو کام نہیں کرنے دے رہے، پیپلز پارٹی ملک کی بہتری کے لیے ہر اچھے کام میں حکومت کے ساتھ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ریڈ لائن منصوبے کی لاگت پر کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ اور ایشیائی ترقیاتی بینک مل کر نظر ثانی کررہے ہیں، لاگت میں تبدیلی کنسلٹنٹ کی مرضی اور مشاورت سے ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کو معصوم بچوں اور بہنوں کو عمران خان نے استعمال کیا، یہ سبق ہے جو بھی لیڈر تشدد کی بات کرے اس کی بات نہ سنیں، کسی وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے تو وہ اپنے لیڈر کا حشر دیکھے۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…