کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر بھی بھیجیں،تیار رہتا ہوں،ہم روبوٹ نہیں،بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاورہٹنگ کادباؤ نہیں ہوتا،ذمہ داری لینا ہوتی ہے .

حارث رؤف نے کہا کہ انجری کے بعد مکمل فٹ ہوں،پچھلے ورلڈکپ میں اچھی کرکٹ کھیلی اور فائنل میں پہنچے . قومی کرکٹر عثمان خان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بڑے بھائی کی وجہ سے کرکٹ میں آیا،پاکستان کیلئے کھیلنے کی خواہش تھی . مجھ پر کوئی دباؤ نہیں،اپنی گیم میں کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتا،تنقید نہیں سنتا،صرف اپنے کھیل پر توجہ ہے . عرفان خان کا کہنا تھا آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز پر فوکس ہے،موقع ملاتو اچھا کھیلنا ہے، عباس آفریدی نے کہا اچھی پرفارمنس جاری رکھنے کی کوشش کروں گا،شاہین آفریدی او محمد عامر سپورٹ کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں