ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہتر ہیں، ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی، شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے .

پیپلز پارٹی کےرہنما جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا .

شہید اکبر ناگوری کی آج نویں برسی ہے، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولیں گے . ایک زمانہ تھا روزانہ بم دھماکوں کی خبریں آتی تھی، شہر میں اب کچھ حالات بہتر ہیں، اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر بھی قابو پالیں گے .

مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاری کے جوان پولیس، رینجرز، افواج میں جا کر ملک کی خدمت کریں گے . بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی ہدایت ہے کہ لیاری کے نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع دیں، ہم لیاری کے عوام کےلیے روزگار، اچھی صحت اور تعلیم کے اقدامات کر رہے ہیں،سندھ حکومت لیاری کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی . ہم اس صوبے اور ملک کو بلاول بھٹو کی قیادت میں امن کا گہوارا بنائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں