انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے "مشورہ " دیدیا . انہوں نے کہا ہے کہ وکلاء 9مئی والوں کے نہیں بلکہ 29 مئی والوں کا ساتھ دیں کیونکہ وکلاء نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور انصاف کی فراہمی میں اپنا رول ادا کیا ہے، مسلم لیگ( ن) عدلیہ اور وکلاء کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ حکومت شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ، مہنگائی میں کمی کے لئے کوشاں ہیںSIFC کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار بونیر کی حلف برداری تقریب کے بعد کیا .

'صباح نیوز" کے مطابق انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ وزیراعظم اور آرمی چیف ملک کی خوشحالی، سرمایہ کاری اور معیشت کی مضبوطی کے لئے کام کر رہی ہے جو خوش آئند ہے . خیبر پختونخوا حکومت کو عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام اور عوام کے مسائل پر توجہ دینا چاہیے بدقسمتی سے وہ اڈیالہ جیل سے فارغ نہیں . اب کیبنٹ کی میٹنگ بھی پشاور کی بجائے راولپنڈی اسلام آباد اڈیالہ کی حدود میں ہونے لگے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں