ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ


کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہتر ہیں، ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی، شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
پیپلز پارٹی کےرہنما جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا۔ شہید اکبر ناگوری کی آج نویں برسی ہے، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولیں گے۔ایک زمانہ تھا روزانہ بم دھماکوں کی خبریں آتی تھی، شہر میں اب کچھ حالات بہتر ہیں، اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر بھی قابو پالیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاری کے جوان پولیس، رینجرز، افواج میں جا کر ملک کی خدمت کریں گے۔ بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی ہدایت ہے کہ لیاری کے نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع دیں، ہم لیاری کے عوام کےلیے روزگار، اچھی صحت اور تعلیم کے اقدامات کر رہے ہیں،سندھ حکومت لیاری کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ ہم اس صوبے اور ملک کو بلاول بھٹو کی قیادت میں امن کا گہوارا بنائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

25 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

29 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

54 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

59 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

1 hour ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

1 hour ago