خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، ایم پی اے خضدار اپوزیشن لیڈرمیر یونس عزیز زہری، سردار علی محمد قلندرانی، جسٹس ر عبدالقادر مینگل، مفتی عبدالقادرشاہوانی و دیگر جمعیت علما اسلام کے رہنماﺅں نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز خضدار چمروک پر جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ اور ان المناک موت اور دھماکے میں دو نوجوان محمد کریم ساسولی، محمد وارث ساسولی سمیت ان کی موت کے بعد خضدار انتظامیہ کی خاموشی اور اتنی بڑی سانحہ کے بعد پولیس کا کوئی ذمہ دار آفسران کا لواحقین اور جماعت سے رابطہ نہ کرنا، اس معاملے پر سرد مہری کا مظاہرہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، حتیٰ کہ کوئی آفیسر لواحقین کے یہاں تعزیت کیلئے زحمت ہی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام ایک پرامن سیاسی جماعت ہے اور پرامن طریقے سے مولانا صدیق مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، تین دن تک ہم انتظامیہ کو مزید مہلت دیتے ہیں وہ قاتلوں کو گرفتار کریں اگر تین تک قاتل گرفتار نہیں کیے جاتے تو 9 مئی کو کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کریں گے۔ اس موقع پر جے یوآئی کے سابق صوبائی امیر مولانا فیض محمد سمالانی، مولانا صدیق مینگل کے فرزند حمادالرحمان مینگل، تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی، مولانا بشیراحمد عثمانی، حافظ حمید اللہ مینگل ودیگرجے یو آئی کے سینکڑوں اکابرین پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مولانا صدیق مینگل کے قتل سے پہلے بھی خضدار میں گھروں میں گھس کر لوگوں کا قتل عام، مختلف شاہراہوں پر بم دھماکے اور چوری کی واردتیں روزکا معمول بن چکی تھےں، لوگ گھروں اور بازار میں محفوظ نہیں حتیٰ کہ گھر کے خواتین کے زیوارت بھی محفوظ نہیں تھے، ہمارے محافظین خواب غفلت میں ہیں، خضدارکو ایک سازش کے تحت بے امنی کی طرف لے جایا جارہا ہے اور لوگوں کے جان ومال محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا تین دن کے الٹی میٹم کے باوجود قاتل گرفتار نہیں ہوتے تو اس کے بعد جمعیت علما اسلام 9 مئی کو مرکزی شاہراہ پر غیر معینہ مدت تک کیلئے ڈیرہ ڈال دیں گے۔ اس وقت تک کوئی کارکن اپنے جگہ سے نہیں ہلیں گے انہوں نے مزید عوام اور ٹرانسپورٹروں تاجروں اورسیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو 9 مئی سے جے یوآئی کے آخری اعلان تک ٹرانسپورٹر مرکزی شاہراہ پر سفرکرنے سے گریز کریں اور مسافروں کو تکلیف سے بچائیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…