عمران خان کی کارکردگی پر نظر ہے، ابھی تک ان کا اسکور ’ففٹی ففٹی ہے‘، حمزہ عباسی

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔حمزہ علی عباسی ماضی میں پی ٹی آئی کے ذمہ دار رہے ،انہوں نے 2015 میں کے کلچرل سیکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ متعدد مرتبہ وزیر اعظم کے اقدامات کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ عمران خان کی بڑی سپورٹ کرتے رہے ہیں اور اب ان کا وزیر اعظم کی کارکردگی پر کیا کہنا ہی ۔
مداح کو جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے دلچسپ بات کی اور کہا کہ ان کی وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر ہے اور مستقبل میں ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وہ ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔
ان کے مطابق اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی اور اسکور ’ففٹی ففٹی ہے‘ جب کہ ان کی مدت مکمل ہونے میں تاحال دو سال پڑے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وہ عمران خان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی اگلی مرتبہ انہیں ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے جواب میں اعتراف کیا کہ وزیر اعظم مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے ان کی بعض کارکردگیوں کی تعریف بھی کی۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی بہت اچھی ہے اور ان کی اب تک کی کارکردگی ’ففٹی ففٹی رہی ہے‘۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

28 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

32 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

51 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

55 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

2 hours ago