نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی جانب سے نوکنڈی میں بجلی کی دورانیہ کم کرنے سے عام صارف سمیت تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا ہے نوکنڈی کا شمار ملک کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں گرمیوں میں پچاس سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتی ہے لیکن وہی پر یومیہ بارہ گھنٹے بجلی کی فراہمی ناانصافی کے برابر ہے نوکنڈی میں اس وقت کیسیکو کی جانب سے صبح نو بجے سے دوپہر دوبجے تک اور پھر شام چھ بجے سے رات بارہ بجے تک بجلی دی جاتی ہے ٹھیک دو بجے سے شام چھ بجے تک شدید گرمی پڑتی ہے اور اسی وقت نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے صارفین سمیت تاجر برادری نے کیسیکو چیف اور ایم پی اے چاغی سے مطالبہ کیا کہ نوکنڈی میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرکے موسم کی صورتحال کو ہیش نظر رکھ کر صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے یکمشت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ شدید گرمی سے اپنے اپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

Recent Posts

پشاور؛ سکیورٹی فورسز کا حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

4 mins ago

پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں،یوسف رضا گیلانی

لاہور(قدرت روزنامہ)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرنے…

12 mins ago

ماڈل عائشہ شوکت کی شوہر کیلئے غیر حقیقی ڈیمانڈز،آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )حال ہی میں ایک شو میں واسع چودھری نے ماڈل عائشہ شوکت…

30 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس…

41 mins ago

پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ: قبائلی تصادم امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ پاپوا نیو گنی میں تباہ کن…

1 hour ago

مذاکرات کامیاب ,بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال مؤخر کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے…

1 hour ago