اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کے حلقے میں نشہ دے کر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔
آسٹریلین نائب وزیر صحت نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آسٹریلین ریاست کوئنز لینڈ کے علاقے یپون نشہ آور اشیا کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہسپتال میں کیے گئے ٹیسٹ میں میرے جسم میں نشہ آور اشیا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے لیکن میں نے خود وہ نشہ آور اشیا نہیں لی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 28اپریل کو پیش آیا اور نائب وزیر صحت نے اتوار کی صبح اس واقعے کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔
بریٹینی لاؤگا نے کہا کہ یہ نشہ آور نے مجھ پر بہت برے اثرات مرتب کیے تھے، یہ کسی کے بھی ساتھ ہو سکتا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ ہم میں سے کئی لوگوں کے ساتھ ہوا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے اپنے علاقے میں متعدد خواتین سے رابطہ کیا ہے جنہیں اس طرح کے ہولناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا اور یہ ٹھیک نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں منشیات دیے جانے یا جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے خطرے سے ڈرے بغیر بلاخوف و خطر گھومنے پھرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔
کوئنز لینڈ پولیس نے تصدیق کہ وہ یپون میں جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے درج کرائی گئی شکایت کی تحقیقات کررہے ہیں۔
آسٹریلین ریاست کوئنز لینڈ کے سربراہ اسٹیون مائلز نے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے بریٹینی لاؤگا کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
حالیہ کچھ عرصے کے دوران آسٹریلیا میں خواتین کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ اپریل میں ایک شخص نے سڈنی کے شاپنگ مال میں چھری کے وار کر کے پانچ خواتین سمیت 6 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…