خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ


لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈیری اینڈکیٹل فارمنگ، کارپوریٹ ڈیری فارمنگ ایسوسی ایشن ، کسان بورڈ اور بفلو بریڈرزسمیت دیگر تنظیموں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ خشک دودھ کی درآمد بتدریج بند کی جائے تاکہ مویشی پال حضرات کے کاروبار اور ڈیری کمپنیوں کو بند ہونے سے بچایا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیری فارمنگ کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے، باقی کسر خشک دودھ کی درآمد اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرکے پوری کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ خشک دودھ امپورٹ کرنیوالی کمپنیوں نے آئندہ بجٹ میں درآمد پر ڈیوٹی مزید کم کرنے کی تجویز دی ہے، خشک دودھ کی درآمد بڑھنے اور ڈیوٹی میں کمی سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں 12پلانٹ خشک دودھ تیار اور ان کی روزانہ پیداوار 10ہزار بیگ ہے، خشک دودھ کی یورپی ممالک سے درآمد پر 75فیصد، ملائشیا سے درآمد پر 30 فیصد ڈیوٹی عائد ہے جسے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 min ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

10 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

16 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

32 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

47 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

55 mins ago