کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہر میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی .

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے جبکہ اس وقت کراچی میں ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں . دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بھی آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے . موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق پورے ہفتے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ اوراتوارکو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں