ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ٹارگٹ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بلے باز افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، ہمارا ٹارگٹ نہ بھارت ہے اور نہ ہی کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا تو کہا گیا چھکے نہیں مار رہا، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسے کھیلنا اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے، بابراعظم دنیا کا بہترین بلے باز ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے ورلڈ کپ کے میچز میں ٹیم کو فتح دلواں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

4 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

14 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

26 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

33 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

54 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

57 mins ago