وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم نے توشہ خانہ سے کتنے تحائف لیے؟ حکومت نے شہری کو معلومات دینے سے انکارکر دیا ۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وفاق کی پٹیشن پر سماعت کااسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کا حکم چیلنج کیا، پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری رانا ابرار خالد کی درخواست پر معلومات فراہم کرنے کا آرڈر دیا تھا۔حکم نامہ کے مطابق وفاق کے مطابق وزیر اعظم کو

ملنے والے تحائف کی تفصیل کلاسیفائیڈ ہے۔ حکم نامے میں کہاگیاکہ وفاق کے مطابق اگر وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا، وفاق کے مطابق ایسی معلومات کی فراہمی سے عالمی تعلقات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔پاکستان انفارمیشن کمیشن کا آردڑ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سربراہان مملکت کی طرف سے کتنے تحائف ملے، شہری کو بتائیں کہ وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے اپنے پاس کتنے تحائف رکھے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار ابرار خالد کو نوٹس کر دیا ۔مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

20 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

31 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

54 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

1 hour ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 hour ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago