سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔عدالت نے کہاکہ دوسری جماعتوں کو نشستیں دینے کافیصلہ معطل کررہے ہیں،پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کیخلاف کیس کی وقفے کی بعد سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب اس کیس میں دو اہم سوالات آپ سے پوچھیں گے،سلمان اکرم راجہ کے بعد آپکو سنتے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اپنے تناسب سے نشستیں لے سکتی ہیں مگر باقی نشستیں انہیں کیسے مل سکتی ہیں؟کیا باقی بچی ہوئی نشستیں بھی انہیں دی جاسکتی ہیں قانون میں ایسا کچھ ہے؟

جسٹس منصور علی شاہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اگر قانون میں ایسا نہیں تو پھر کیا ایسا کرنا آئینی اسکیم کیخلاف نہیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس کے اختیار سے بچی ہوئی نشستیں دوبارہ انہی جماعتوں کو نہیں دیں؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ جو کام ڈائریکٹ نہیں کیا جاسکتا وہ ان ڈائریکٹ بھی نہیں ہوسکتا،

ایک سیاسی جماعت کے مینڈیٹ کو ان ڈائریکٹ طریقے سے نظر انداز کرنا کیا درست ہے؟انتخابی نشان واپس لینے سے مخصوص نشستیں کیسے ختم ہوسکتی ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ہم نے آئینی تناسب دیکھنا ہے کہ کسی جماعت کو نمائندگی کے حساب سے نشستیں ملیں گی،اگر ایک جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں تو وہی نشستیں دوسری جماعت کو کیسے مل سکتی ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہم پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیتے ہیں، یہ اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر رہے ہیں،صرف سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی حد تک فیصلے معطل کر رہے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیس کی تاریخ مقرر کر کے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے۔

Recent Posts

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

1 min ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

9 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

9 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

12 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

15 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

16 mins ago