تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ کھاریاں میں توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا .
نجی ٹی وی سما نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ واقعے میں ملوث تین خواجہ سرﺅں اور ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا .

ایف آئی آر میں خواجہ سرا بنٹی، ببلی اور حراسجاد، سجاد علی مرکزی ملزمان نامزد ہیں . خواجہ سراﺅں کے خلاف پولیس ملازمین کو اغوا، تشدد اور توڑ پھوڑ کے الزام کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے .
واضح رہے کہ پولیس کے مبینہ تشدد پر گجرات میں خواجہ سراءآپے سے باہر ہوگئے اور تھانہ کھاریاں پر دھاوا بول دیا، تھانے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ تھانے کا سامان اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے .
کھاریاں میں دوران گشت پولیس نے حرا نامی خواجہ سراء اور اس کے ساتھی مرد کو روک کر تلاشی لی جس پر تلخ کلامی ہوئی اور پولیس اہلکار حرا اور اس کے ساتھی کو تھانہ صدر لے گئے جہاں پر خواجہ سراء اور اس کے ساتھی پر تشدد کیا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں