فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھے تو اس پرمایوسی ہی ہوئی ہے،کیا یہ کمیشن وقت ہی ضائع کرتا رہا؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کہتے ہیں بس آگے بڑھو،ماضی سے سیکھے بغیر کیسے آگے جا سکتے ہیں؟پاکستان بنا تھا بتائیں کہاں کسی نے آگ لگائی تھی؟یہاں ہر جگہ بس آگ لگا دو والی بات ہے .

جسٹس عرفان سعادت نے کہاکہ کراچی میں کسی بھی معاملے پر موٹر سائیکل روک کر آگ لگا دی جاتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں