میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،کمیشن کو معلوم ہی نہیں ان کی ذمہ داری کیا تھی .

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کمیشن نے کوئی فائنڈنگ نہیں دی،ہماراوقت کیوں ضائع کررہے ہیں، کمیشن کوئی فائنڈنگ تو دے ہی نہیں رہا،15نومبر 2023کا ہمارا آرڈر بھی پڑھیں،آپ 2019کا آرڈر پڑھ رہے ہیں،2023والا آرڈر پڑھیں،

چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن کو معلوم ہی نہیں ان کی ذمہ داری کیا تھی،کمیشن نے فیض حمید کے بیان کی بنیاد پر رپورٹ تیار کردی،پاکستان کا کتنا نقصان ہوا .

پاکستان کے نقصان کی کسی کو پرواہ ہی نہیں،آگ لگاؤ، مارو یہ حق بن گیا ہے، کمیشن کے دیگر ممبران کہاں ہیں؟

. .

متعلقہ خبریں