چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کہ پی ٹی آئی بیک امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، جس پر یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا جو دوسری جماعتوں کو دیدی گئیں، سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ 78 ممبران جو اسمبلی میں جا چکے ہیں وہ آئندہ کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے ، یہ ہمارے موقف کی تائید ہے .
آج سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ اور الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے حکم کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی دو پٹینشن پینڈنگ تھی، اس میں ایک تیسری پٹیشن کنول شاہز یب کی پنڈنگ تھی، یہ الیکشن کمیشن کا وہ حکم تھا جس میں الیکشن کمیشن نے ویمن اوراقلیتی کونسل کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو دینے سے انکار کر دیا تھا ، ہماری وہ مخصوص سیٹیں جو 11 اقلیتی اور 67 خواتین کی نشستیں تھی، یہ 78 سیٹیں دوسری پارٹی کو دی گئیں تھیں، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے حکم کو پشاور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا ، اس پورے عمل میں ہم ہمیشہ یہی کہتے رہے کہ ہمارے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی سلوک ہواہے ، الیکشن کمیشن کا حکم غیر آئینی تھی، ہم یہ کہتے رہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو آئین کےمطابق اس کی جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتی .

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بیک امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، جس پر یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا ،لیکن الیکشن کمیشن نے چار مارچ کو دوسری پارٹی کو دیدیں ، پنجاب ، سندھ اور نیشنل اسمبلی میں ویمن اقلیتی نمائندوں نے حلف لیا تھا ، جبکہ ہمارا یہی موقف تھا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرنے دیں، اس لیے کے پی کے میں مخصوص نشستوں پر ووٹ نہیں لیا گیا تھا ،

آج سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیاہے ، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کا حکم معطل کر دیا ہے ، سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ 78 ممبران جو اسمبلی میں جا چکے ہیں وہ آئندہ کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے ، یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، ہم نے پہلے دن ، جس دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ہم نے حلف اٹھانے سے پہلے یہ پوائنٹ آوٹ کیا تھا کہ یہ پارلیمنٹ ان لوگوں سے مکمل کی جائے جن کا حق بنتا ہے ، پھر صدر کے الیکشن کے وقت بھی کہا کہ یہ جو صاحبان آئے ہیں جنہوں نے مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا ہے ، یہ ووٹ نہیں دے سکتے، جب تک فیصلہ نہیں آتا، آپ صدارتی الیکشن نہ کروائیں . آج سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا کہ 78 ممبران کسی طرح ووٹ دینے کے حقدار نہیں ہے .

انہوں نے کہا کہ حکومت آئین میں ترمیم کرنے جارہی تھی وہ اپنی دو تہائی اکثریت ان سیٹوں کی بنیاد پر دکھا رہی تھی اس کا سدباب ہو گیاہے، اب حکومت ناکام ہو گی اور وہ دو تہائی اکثریت سے محروم ہے ، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے ، سپریم کورٹ سے استدعا کر رہے تھے، ہماری قومی اسمبلی میں 180 نشتیں ہیں، وہ بھی ہمیں ملیں گی، . عمران خان کے جو کیسز پنڈنگ ہیں ، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اس کو بھی سنیں اور قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کر یں .

. .

متعلقہ خبریں