پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار


پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے شروع کرے گی۔صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت تقریباً 29 ارب روپے کی لاگت سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کل 7 مئی سے شروع کرے گی۔ گندم مقامی کاشتکاروں سے 3900 روپے 40 کلو گرام کے حساب خریدی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گندم کا معیاراور مقدار جانچنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر، ضلعی انتظامیہ ،ایگریکلچر، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندہ ارکان اور محکمہ نیب اور اینٹی کرپشن کے اہل کار بحیثیت آبزرور پر مشتمل ہوں گی۔
ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صوبے کے 22 گودام گندم خریداری کے مراکز بنائے گئے ہیں۔ پشاور،ڈی آئی خان ،بنوں،ملاکنڈ درگئی،دیر لوئر ، ہنگو ،لکی مروت،مردان،ہری پور، مانسہرہ، کرک، بٹگرام، کوہاٹ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، چترال اپر، چترال لوئر، اضاخیل، بونیر ،صوابی اور سوات میں خریداری مراکز ہوں گے جہاں خریداری کے عمل کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول پر کاشتکاروں سے خریداری ہوگی۔ اس سلسلے میں خریداری ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس سے موقع ہی پر تمام ریکارڈ کا اندراج آن لائن کیا جا سکے گا اور 24 گھنٹے کے اندر بینک آف خیبر کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کے لیے ٹیلی فون نمبر 091-9225379 پر شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ گندم خریداری میں شفافیت اور کسی بھی قسم کی خورد برد روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ بدعنوانی میں ملوث ہونے پر مثالی سزا دی جائے گی۔

Recent Posts

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

11 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

30 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

38 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

47 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

56 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

1 hour ago