سابق مشیر حکومت سیکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

مظفرآباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ ایل اے 5 چڑھوئی میں مسلم کانفرنس کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ جب کہ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ڈنڈے اور بندوق کے ذریعے الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے، مخالفین جو بھی حربہ آزمائیں ہم جمہوری لوگ ہیں اور شکست مخالفین کا مقدر ہوگی۔
صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر اور سینئر وزیر آزاد کشمیر حکومت سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس بھی کی، اس موقع پر مسلم کانفرنس کے سینکڑوں کارکنوں نے سابق مشیر آزاد حکومت راجہ آفتاب کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور سینئر وزیر آزاد حکومت سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، میرپور میں ہمارے امیدوار یاسر سلطان بہت مضبوط امیدوار ہیں،چڑھوئی کے حلقے میں ہمارے دو کارکنان نے جان دی،ہمارے کارکنان نے الیکشن چوری کرنے کا راستہ روکنے کی کوشش کی،پاکستان تحریک انصاف کارکنان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے،جیالا ازم صرف پیپلز پارٹی میں تھا لیکن کارکن اب مایوس ہیں،پیپلزپارٹی کے کارکنان نے دیکھا کہ کیسے پیسہ باہر گیا،پیسہ ٹرکوں اور لانچوں کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا گیا،زرداری صاحب کہتے ہیں ریڑھی والوں کا قصور ہے کہ اس کے اکانٹ میں پیسے آگئے،عمران خان بہت پر آسائش زندگی چھوڑ کر سیاست میں آئے، پورے مغرب میں صرف ایک پاکستانی سیاستدان کی پہچان ہے وہ عمران خان ہے۔

Recent Posts

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

3 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

26 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

50 mins ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

60 mins ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

1 hour ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

1 hour ago