گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی کے خلاف درخواست نمٹادی ۔ ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی نیب طلبی کے خلاف درخواست ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ نیب کے پاس فیصل کے خلاف انکوائری موجود ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے آپ نے کال اپ نوٹس میں فیصل کو ملزم قرار دیا ہے، آپ ان کو ملزم کی جگہ سیلر یا پرچیزر کہہ دیں۔ کیا آپ نے ان کو انکوائری کے مرحلے پر گرفتار کرنا ہے؟
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فیصل نے نیب کی انکوائری جوائن کرلی ہے، فی الحال گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے فیصل ایڈووکیٹ کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر نمٹادی۔
دوران سماعت گندم انکوائری کا تذکرہ بھی ہوا۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ تو چلیں چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے۔

Recent Posts

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

2 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

9 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

9 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

12 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

15 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

16 mins ago