اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر شیر افضل مروت برہم ہوگئے اور معاملہ بانی تحریک انصاف کے سامنے رکھنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کل عمران خان سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر نہیں کیا اور نہ ہی اب تک مجھے چیئرمین بنانے کا اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی، کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹرمپ کی جیت کے بعد واشنگٹن میں چینی سفیر کا اہم بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری سکیم کی…
پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم…
لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کردی گئی۔ ترجمان…