دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان


لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے مرحوم شوہر کی وراثت سے حصہ لینے کے لیے وکیل سے رابطہ کرلیا۔ عامر لیاقت حسین کی زندگی میں اُن کی نازیبا ویڈیوز لیک والی اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ طویل عرصے بعد منظرِ عام پر آئی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانیہ کے وکیل نے ایک حیران کُن انکشاف کیا۔وکیل نے کہا کہ لوگ مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں، تو میں آج سب کو بتا دوں کہ میں مظلوم لوگوں کی امداد کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ میری امداد کرتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ حاصل کرنے کے لیے مجھ سے مدد طلب کی ہے اور اس کام کے لیے میں نے دانیہ شاہ سے دو کروڑ روپے مانگے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ دانیہ شاہ مجھے دو کروڑ روپے دینے پر راضی ہوگئی ہیں تو میں اب دیکھتا ہوں کہ کون دانیہ شاہ کو عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ لینے سے روکے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں دانیہ شاہ کے ساتھ ہوں اور میں اللہ کے حکم سے اُنہیں عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ دلوا کر رہوں گا۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کے نکاح میں رہتے ہوئے اُن کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کردی تھیں جس کے بعد عامر لیاقت حسین شدید ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔
عامر لیاقت حسین کا سوشل میڈیا پر بہت مذاق بنا تھا اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

Recent Posts

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

4 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

11 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

13 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

20 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

30 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

56 mins ago