پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا . پاکستان وامی بال فیڈریشن کی جانب سے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ایونٹ اسلام آباد کے پالستان سپورٹس کمپلیکس میں لیاقت جمنیزیم حال میں 11 مئی سے شرو ہو گا جس کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے .


ایونٹ کا شیڈول
11 مئی 2024 (دن 1):
* میچ 1: سری لنکا بمقابلہ افغانستان
* میچ 2: ایران بمقابلہ کرغزستان
* تیسرا میچ: پاکستان بمقابلہ ترکمانستان
12 مئی 2024 (دن 2):
* میچ 4: کرغزستان بمقابلہ ترکمانستان
* میچ 5: پاکستان بمقابلہ افغانستان
* میچ 6: ایران بمقابلہ سری لنکا
13 مئی 2024 (دن 3):
* میچ 7: ایران بمقابلہ افغانستان
* میچ 8: سری لنکا بمقابلہ ترکمانستان
* میچ 9: پاکستان بمقابلہ کرغزستان
14 مئی 2024 (آرام کا دن)
15 مئی 2024 (دن 5):
* میچ 10: افغانستان بمقابلہ کرغزستان
* میچ 11: ایران بمقابلہ ترکمانستان
* میچ 12: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
16 مئی 2024 (دن 6):
* میچ 13: افغانستان بمقابلہ ترکمانستان
* میچ 14: سری لنکا بمقابلہ کرغزستان
* میچ 15: پاکستان بمقابلہ ایران
17 مئی 2024 (لیگ کا آخری دن):
* تیسری پوزیشن کا میچ: P3 بمقابلہ P4
* فائنل میچ: P1 بمقابلہ P2
ڈائریکٹر ٹیکنیکل پاکستان والی بال فیڈریشن ، سابق کپتان نصیر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان والی بال ٹیم اس ایونٹ کے لئے مکمل تیار ہے اور بہترین فارم میں ہے . اور اس کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ تین میچز کی سیریز بھی بہت اہم ہے . پاکستان کے 11 کھلاڑی مختلف ممالک میں لیگز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں جس سے ٹیم اس وقت مضبوط ہے .

. .

متعلقہ خبریں