کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے کراچی میں سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی چوکنگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہر سال نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے نالے بند ہوجاتے ہیں اور برسات کے دوران یہ مسئلہ شدت اختیار کرجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یہ اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرز پر کراچی میں بھی ہر قسم کے مائیکرون سے بنی پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی کے لیے صوبائی سطح پر ضروری قانون سازی کی جائے گی اور جس سطح پر بھی ضروری ہو اقدامات عمل میں لائے جائیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی اور دیگر شہری ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے کراچی کو ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائیں گے اور اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی تیار کر کے اس پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے گا۔

Recent Posts

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

3 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

6 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

15 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

18 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

27 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

32 mins ago