حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا،نورالحق قادری

پشاور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ جتنا ممکن ہو سکا بہتر سہولیات دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے پشاور میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزیشن (ہوپ) کے زیر اہتمام پشاور میں مرکزی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔
تقریب کی صدارت ہوپ کے نو منتخب صدر حاجی مسعود شینواری نے کی۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیاد ت حکومت سے مل کر حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںگے۔

ہوپ کے نو منتخب صدر حاجی مسعودشنواری نے حج کمپنیوں اور حجاج کرام کو در پیش مسائل اور مشکلات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

انھوں نے تمام جائز مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر پر محمد نور الحق نے کہا کہ کرونا ایک وبائی مرض ہے جس نے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور پاکستانی قوم کے تعاون سے کافی حد تک کرونا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ دو دفعہ حج محرومی کے بعد اب اُمید پید اہوگئی ہے کہ حج اور عمرہ پر پابندی مکمل ختم کر دی جائیگی۔
انھوں نے کہا کہ میں حج اور عمرہ زائرین کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ مزید بہتر سہولیات کے لیئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ حکومتی سطح پر ہمارا اور سعودی حکومت کا قریبی رابطہ ہیں۔ حج کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے طور پر سیکرٹریز کے سطح پر مذاکرات کئے جائیگے۔ اور دوسرے مرحلے میں وزراء کی سطح پر مذاکرات کئے جائیگے۔ مجھے قوی اُمید ہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago