جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر صادق خان کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی .

دوسری جانب میئر لندن صادق خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بارمیئر کا انتخاب لڑا تو زیک گولڈ سمتھ اورکنزرویٹو پارٹی نے میرے خلاف مہم چلائی . صادق خان نے کہا کہ لوگوں کو ڈرایا گیا تھا کہ صادق خان مسلم اور پاکستانی ہے، اس کو ووٹ نہ دیا جائے . صادق نے کہا کہ مسلمانوں کی حمایت پر لیبر پارٹی سے لوگوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، کنزرویٹو پارٹی سازشی نظریات کو فروغ دینے میں ملوث ہے، ایسے الزامات کو رشی سونک اسلاموفوبک کہتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں .
خیال رہے کہ لیبر پارٹی کے برٹش پاکستانی امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں، لندن میں میئر کے انتخاب کے لئے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا .
صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے . 2016 میں صادق خان نے کنزرویٹو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کو شکست دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں