جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم نے کہا ہے کہ جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے جنگلات کو بے دریغ طریقے سے کاٹاجارہا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی پر پڑنے والے برے اثرات کو روکا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنا ئزیشن (EDWO) بلوچستان کے چند فعال تنظیموں میں سے ہے جو تعلیم، صحت، اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اس وقت تنظیم کے زیر اہتمام سکول میں 300کے قریب بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں اوربلوچستان دار الایتام (یتیم بچوں کا اپنے گھر میں 90 یتیم اور غریب بچوں کو تعلیم رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات مفت فراہم کئے جارہے ہیں EDWO نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے گزشتہ 3سالوں سے زیتون کے 1500 اور خار دار جنگلی درخت (پلوسہ) کے 10 ہزار درخت لگائے ان درختوں کی دیکھ بھال اور پانی دینا مشکل کام ہے یہ ماڈل ماحولیاتی پروجیکٹ پر 12 ایکڑزمین پر مشتمل ہے لیکن کچھ عرصہ سے ماحول ،درخت دشمن اور انسانیت دشمن عناصر کئی بار پہلے بھی زیتون اور جنگلی درخت اکھاڑ کر لے گئے جیسے پھر سے لگایا گیا۔ دو دن پہلے رات کے تاریکی میں 30 زیتون اور سینکڑوں جنگلی (پلوس) کے درخت کاٹے گئے ہیں جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرکے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

4 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

8 mins ago

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…

8 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…

10 mins ago

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

18 mins ago

رواں سال جج کے موقع پر موسم کی صورتحال بارے سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ ) رواں سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین…

24 mins ago