اسلام آباد
سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں باقی جماعتوں کو نہ دینے کے فیصلے سے حکومتی اتحاد کو زبردست جھٹکا لگا ہے ۔
فیصلے سے قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی دو تہائی اکثریت ختم ہو جائے گی، حکمران اتحا دکے اراکین کی قومی اسمبلی میں تعداد 204 رہ جائے گی ، مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی 14اور پیپلز پارٹی کی 4نشستیں کم ہوں گی ، صوبائی اسمبلیوں کی بات کریں تو پنجاب اسمبلی میں 27 ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں 25 سندھ میں 2 اراکین کی رکنیت معطل ہو گی ، عدالتی فیصلے کے بعد اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔