ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا اور اس کے شوہر اور رشتہ داروں کو بھی مارا پیٹا۔
ملتان کی رہائشی عاصمہ نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، وہ آج اپنے شوہر کے ساتھ سول کورٹ میں 164 کا بیان ریکارد کرانے کے لیے کچہری پہنچی تو اس کے بھائی پہلے سے ہی کچہری کے مرکزی دروازے کے باہر کھڑے تھے، انہوں نےلڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔اطلاع ملتےہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تشدد کا نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرکے عاصمہ کو سول کورٹ پیش کیا جہاں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد عدالت نے عاصمہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…