موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے پر ٹیلی کام انڈسٹری نے وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔
ٹیلی کام کمپنیوں نے انکم ٹیکس جنرل آرڈرپر عمل درآمد میں قانونی رکاوٹوں کی نشان دہی کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں ٹیلی کام ایکٹ کے تحت بلاتعطل خدمات کی فراہمی کی پابند ہیں، قانوناً صارفین کی سم کو ایک دم بند نہیں کیا جاسکتا۔
کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ایف بی آر کے حکم نامے پر عمل کیا توصارفین کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پرکوئی بھی کارروائی براہ راست کی جائے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سموں کی بندش سے قبل مروجہ قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں، ایف بی آر نے سموں کی بندش کے فیصلے سے قبل آئینی و قانونی پہلوؤں کاجائزہ نہیں لیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے سموں کی بندش کے مالیاتی نقصانات کو مدنظر نہیں رکھا، ٹیلی کام سروس بندش کا حکم صارفین کے حقوق پر عدالتی فیصلوں سے بھی متصادم ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں نے کہا کہ سموں کی بندش ٹیلی کام کمپنیوں کےحقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، ٹیلی کام کمپنیاں اپنی ٹیکس ذمہ داریاں باقاعدگی سے ادا کررہی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو باربار یادہانی کرانے اور میڈیا مہم چلائے بغیر سمیں بلاک نہیں کی جاسکتیں، ایف بی آر کے حکم سےمتاثر افراد کو وسیع میڈیا مہم کے ذریعے مطلع کیا جائے۔
خط میں تجویز دی گئی ہے کہ صارفین کو شوکاز جاری کیے جائیں تاکہ انہیں اپنا مقدمہ کسی ٹریبونل یا عدالت میں پیش کرنےکا موقع مل سکے، ایف بی آر قانونی اور مجوزہ طریقہ کار کے مطابق شفاف طریقے سے ٹیکس قوانین کا نفاذ کرے، شفاف طریقے سے ٹیکس قوانین کے نفاذ سے سموں کی بندش کےنقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

13 mins ago

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

23 mins ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

41 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

1 hour ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 hour ago