توشہ خانہ سکینڈل ٗ وہ کون سا تحفہ ہے جس کی تفصیل سامنے آگئی تو دوست ملک کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑے گی ؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا
امداد سومرو نے بتایا کہ عمران خان نئے نئے وزیراعظم بنے تو دوست ملک کا دورہ کیا،اس ملک کے حکمران کے ٹھاٹ باٹھ بھی اورہے، انہوں نے ہیری ونسٹن کی دو گھڑیاں بنوائیں جن پر پرانے ہیرے لگے ، ایک اپنے لیے اور ایک خان کیلئے تیارہوئی تاکہ تاثر دیا جاسکے کہ بھائی چارہ اور دوستی پکی ہے، یہ گھڑی نہ صرف وزیراعظم نے اپنے کھاتے میں ڈال لی بلکہ یہ مارکیٹ میں فروخت کردی گئی، اس گھڑی کا ایک ہی ڈیلر تھا اور جب واپس گھڑی ان کے پاس پہنچی تو اس نے انہی صاحب سے رابطہ کیا جنہوں نے وزیراعظم پاکستان کو تحفہ دیا تھا، اس گھڑی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے ،ان صاحب نے ڈیلر کو اجازت دی کہ وہ دوبارہ گھڑی خرید لیں ، ڈیلر نے گھڑی خرید کر بنوانے والے صاحب کے پاس پہنچادی، انہوں نے دیکھا تو پارہ آسمان پر چڑھ گیا کہ بھائی اور دوست بنا کر عزت دی اور ہمارا تحفہ بازاروں میں بک رہا ہے جس کی وجہ سے تعلقات میں بھی سرد مہری ہوئی . . .