وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، مزید کہا کہ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔
محسن نقوی نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

Recent Posts

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

18 mins ago

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

28 mins ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

47 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

1 hour ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 hour ago