نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا . حصہ بن گئے .

کوئٹہ میں نئے تعلیم سال کے آغاز کئی سرکاری سکولوں کے سربراہان نے درزی مافیا کے گٹھ جوڑ سے وردیوں کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کروایا . گورنمنٹ ہائی سکول موتی رام روڈ کے پرنسپل نے بھی اس سال وردیوں کے ڈیزائن تبدیل کروادیے . گورنمٹ ہائی سکول موتی رام روڈ کے پرنسپل نے سکول کی وردی شلوار قمیص سے پینٹ شرٹ میں تبدیل کرواديئے . پرنسپل کے فیصلے سے غریب طلباء کے والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے . پہلے ہی تعلیمی اخراجات لوگوں کے بس سے باہر ہیں . شہریوں كا كهنا هے كه اب سرکاری سکولوں کے پرنسپل صاحبان کی جانب سے وردی مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ نے لوگوں کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی . گورنمٹ احمد گرلز ہائی سکول کواری روڈ کی پرنسپل نے بھی اس سال وردی کا ڈیزائن تبدیل کروایا . وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر تعلیم سرکاری سکولوں کے پرنسپل صاحبان کے اس کرپشن کا سختی سے نوٹس لے . اسکولوں کے پرنسپل صاحبان کی جانب سے وردیوں کے ڈیزائن تبدیل کروانے کے فیصلے غریب عوام کیلئے معاشی مسائل کا سبب بن رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں