’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے دوران عربی زبان میں گفتگو کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام معززمہمانوں کوتہہ دل سےخوش آمدیدکہتا ہوں،برادر دوست ملک سعودی عرب کےوفدکوخوش آمدید کہنااعزازکی بات ہے،سعودی ولی عہدکی سعودی عرب کو جدید بنانے کی پالیسیوں کامعترف ہوں،محمدبن سلمان مملکت سعودی عرب کیلئے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں . شہبازشریف کا کہناتھا کہ زراعت،آئی ٹی،ٹیکنالوجی کےشعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کوسراہتےہیں،سعودی عرب کی پاکستان کی مشکل وقت میں مددپرمشکورہیں،سعودی عرب نےہمیشہ ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،ان کی فراخ دلی کو سراہنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں،محمدبن سلمان پاکستان کی ہرسطح پر مدد کرنے کیلئے تیار ہیں،سعودی عرب پاکستان کا7دہائیوں سےساتھ دے رہا ہے، اگرآپ وقت کےساتھ تبدیل نہیں ہوتےتووقت کبھی آپ کاانتظارنہیں کرتا،سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کےساتھ ہم قدم ہے .

انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کے وفود کا پاکستان کادورہ دونوں ملکوں کیلئے مفید ہوگا،ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلئےاہم خدمات انجام دےرہی ہے،سعودی کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں سےفائدہ اٹھائیں،پاکستانیوں کی بڑی تعدادسعودی عرب کی ترقی میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے، یقین دلاتا ہوں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، وہ وقت قریب ہےجب ہم کمپنیوں کی سطح پرمعاہدےکریں گے . سعودی معان وزیر ابراہیم بن یوسف المبارک نے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں وفود کے مزید تبادلے کیے جائیں گے،پاکستان کےساتھ تعلقات کوہمیشہ قدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں،میں یہاں موجود تمام حاضرین کاشکریہ ادا کرتا ہوں . . .

متعلقہ خبریں