مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو عدلیہ میں مداخلت پر لکھے خط کے ضمن میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے تحت جاری عدالتی کارروائی کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز جمع کرا دی ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پیش کردہ تجاویز کے مطابق سپریم کورٹ بار عدلیہ کی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، عدلیہ میں مداخلت کرنے والوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہییں، تاہم بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عدالتی معاملات میں مبینہ مداخلت پر توہین عدالت کی کاروائی نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ججز کی ذمہ داریوں اور تحفظ سے متعلق مکمل کوڈ آف کنڈکٹ موجود ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس توہین عدالت کا اختیار موجود ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کو کسی قسم کی مداخلت پر توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، ہائیکورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط میں گزشتہ سال کے واقعات کا ذکر کیا، ججز کا خط میڈیا کو لیک کرنا بھی سوالات کو جنم دیتا ہے۔’کسی بھی جج کو کوئی شکایت ہو تو اپنے چیف جسٹس کو آگاہ کرے، اگر متعلقہ عدالت کا چیف جسٹس کارروائی نہ کرے تو سپریم جوڈیشل کونسل کو آگاہ کیا جائے۔‘

Recent Posts

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

3 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago