بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی زیادہ تر اداکاراؤں کو مرد اداکاروں معاوضے کا دسواں حصہ دیا جاتا ہے .
انڈین ایکسپریس کے ساتھ بات چیت میں اداکارہ لارا دتا سے پوچھا گیا کہ جب وہ پہلی بار بالی ووڈ میں داخل ہوئیں تو بطور اداکارہ انہیں کن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا .

اس پر ادا کارہ نے جواب دیا ‘ایک خاتون کے طور پر، ان میں سے بہت سارے تھے، ان میں سے ایک سب سے بڑی چیز جس سے ہم اب بھی لڑ رہے ہیں وہ ہے تنخواہ میں فرق . ‘
اداکارہ نے کہا ’ہم خواتین کاروبار میں ہم عصر مردوں کے مقابلے میں اگر زیادہ نہیں تو اتنی ہی محنت کرتی ہیں، لیکن زیادہ تر خواتین کو پھر بھی تنخواہ کم ملتی ہے، اداکار کو ملنے والی رقم کا دسواں حصہ اداکاراؤں کو دیا جاتا ہے . ’
لارادتا نے بالی ووڈ میں گزشتہ برسوں میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘یہ عمل میں ہے اور بہت ساری خواتین ہیں جو اپنے کام سے تاثر کو تبدیل کرتی ہیں . ‘
انہوں نے کہا ’اس سے پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ جب آپ 30 سال کی عمر تک پہنچ جائیں تو آپ کا کیریئر ختم ہونے کے بعد آپ کے بسنے کا وقت آگیا ہے، میں نے کبھی اس کا سامنا نہیں کیا . میں اب 40 کی دہائی میں ہوں اور میں نے کام کرنا بند نہیں کیا ہے . ‘
اداکارہ نے کہا کہ نوجوان اداکاروں پر خود کو ایک خاص انداز میں پیش کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے اور میڈیا کی وجہ سے ہے . ’دوسری طرف ہم نے اپنے کام کیے، اپنے کام پر توجہ مرکوز کی، اور اس کے ساتھ آگے بڑھ گئے . ‘ یاد رہے کہ اداکارہ لارادتا بالی ووڈ فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آئیں گی جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں