ایکس (ٹوئٹر) کو پورن سائٹ کہنے پر جان اچکزئی پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پورن سائٹ قرار دیتے ہوئے وی پی این کو بھی پاکستان میں بلاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ایکس (ٹوئٹر) پورن سائٹ ہے اس کا بند ہو جانا ہی بہتر ہے۔ اس کو بند کر دیں تو پاکستان میں سکون آ جائے گا۔ شکر ہے یہ بند ہونے جا رہی ہے۔ وی پی این کے ذریعےایکس تک رسائی بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ تو حکومت سے تعاون کرے۔ پورن پر فائر وال لگائے۔ جعلی اکاؤنٹ بند کریں‘۔
جان اچکزئی کے بیان کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صحافی اجمل جامی کا کہنا تھا کہ اس غیر صحت مندانہ پورن کا کیا جائے جو آپ کے خیالات سے بہہ رہی ہے؟ ٹوئٹر کے بعد فیس بک پھر یوٹیوب پھر ٹک ٹاک؟ کیا کچھ بند کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا ہے تھا کہ مناسب ہوگا ان کو بند کرنے کی بجائے کچھ اور بند کر لیجیے، کیا خیال ہے؟
صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ اور آپ اِسی پورن سائٹ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ سلمان درانی نے جان اچکزئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جناب ٹوئٹر پر پورن دیکھ چکے ہوں گے تبھی ان کو علم ہے کہ یہ ایک پورن سائٹ ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے یہ ٹوئیٹ خود وی پی این لگا کر کی ہے۔ ایک ایکس صارف نے جان اچکزئی سے سوال کیا کہ اگر ٹوئٹر پورن سائٹ ہے تو آپ یہاں کیا لینے آئے ہیں؟
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں 17 فروری سے ٹوئٹر کی سروس معطل ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد بار اس کی سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا لیکن مکمل طور پر اسے آپریشنل نہ کیا جا سکا۔
یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو پاکستان میں مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ملک میں خدمات بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی قسم کی بات چیت کا آغاز نہیں کیا۔

Recent Posts

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 min ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago