’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے


لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی . لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی کٹ کی رونمائی کے موقع پر تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور پی سی بی کے عہدیداروں نے شرکت کی .


پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کا نام ’میٹرکس‘ رکھا ہے . واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال 2 سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا . جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں شیڈول ہے .
قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں .
سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کٹ بھی بہت اچھی اور گانا بھی اچھا ہے لیکن ٹیم کا کیاکریں .
عروج جاوید نامی صارف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جاری کی گئی قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کو تھرڈ کلاس قرار دیدیا .
صوفی نامی صارف نے کٹ کی تعریف کرتے ہوئے ماشااللہ لکھ کرکہا کہ اللہ نظر بد سے بچائے .
قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کے جاری ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں . کچھ صارفین کی جانب سے یہ شکوہ بھی سامنے آیا ہے کہ کرکٹ کی بہتری نہ ہونے کی وجہ آئے روز پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی ہے .

. .

متعلقہ خبریں