کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی


بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا۔ لاقانونیت ، افراتفری کی صورتحال کسی صورت قبول نہیں کریں گے کچھی کے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراوان ہاو¿س کوئٹہ میں کچھی بھاگ سے چیئرمین بولان یوتھ اتحاد بلوچستان ارباب غلام حسین بلوچ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد جاوید احمد مہر اور آصف علی ابڑو و دیگرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد بھی موجود تھے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ضلع کچھی میں بدامنی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی میں ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت امن و امان کی فضا کو خراب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصا ضلع کچھی میں کچھ نام نہاد شر پسندوں کی سربراہی میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں اور مفاہمت ، ہم آہنگی کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جار رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی بلوچستان کی ترقی کا گیٹ وے ہے۔ امن ومان کی بحالی اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا حکومت وقت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ امن و امان کے بغیر معاشرے میں ترقی ناممکن ہے۔ اس موقع پر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے وفد سے خطاب ہوتے ہوئے کہا کہ جلد ہی امن و امان کے مسلے پر ضلع کچھی میں گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا۔ جس میں قبائلی عمائدین، علماءکرام، سیاسی و سماجی رہنما، یوتھ لیڈرز، طلباءتنظیموں، ہندو پنچائت، ٹرانسپورٹرز، مزدور یونین کو مدعو کیا جائے گا۔

Recent Posts

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

6 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

16 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

23 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago