برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند


برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر پولیس نے تحقیقات بند کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر پر برطانیہ میں تیزاب حملہ ثابت نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے پولیس نے تحقیقات بند کردی ہیں۔
شہزاد اکبر کی جانب سے خود پر تیزاب حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد برطانوی پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ 6 مال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر کی رہائش گاہ کے اطراف کیمرے چیک کیے اور کئی گھنٹوں کی فوٹیجز دیکھنے کے باوجود کوئی حملہ ثابت نہیں ہو سکا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کوئی مشتبہ شخص نظر نہیں آیا اور نہ ہی کوئی ایسا اشارہ ملا جس سے پتا چلتا ہو کہ شہزاد اکبر کے گھر کی جانب کوئی گیا ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر کو 3 ہفتے قبل ہی اس حوالے سے آگاہ کردیا تھا، جس کے بعد شہزاد اکبر نے حملے کے الزامات پاکستانی حکومت اور آئی ایس آئی پر عائد کیے تھے۔
شہزاد اکبر کی جانب سے تیزاب حملے کے دعوے ثابت نہ ہونے پر پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات بند کردی ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago