بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کے لئے ایک اور خط سامنے آگیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق کو توہین عدالت کارروائی کا خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے خط میں کہا کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے بھی سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اعلامیہ بھی جاری کیا تھا اور ان پر لگائے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔ جسٹس بابر ستار کیخلاف دوہری شہریت سمیت دیگر الزامات پر مبنی سوشل میڈیا مہم سنجیدہ صورت اختیار کر گئی ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

52 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

58 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago