سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا


ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور امریکا کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں ” فیئرس فیوری 24″ کا آغاز ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا آغاز مغربی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل پائلٹ احمد الدبیس اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل رچرڈ جے کوارک کی موجودگی میں ہوا۔
ان مشقوں میں دونوں ممالک کی بحری فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ جن کا مقصد عسکری شراکت داری کو بڑھانا ور جنگی تجربات و مہارت کا تبادلہ کرنا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور سعودی فوجیں اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر جنگی مشقیں سرانجام دے چکے ہیں لیکن موجودہ غزہ اور یمن کی صورت حال کے پیش نظر اس کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکا نے اس سے قبل سعودی عرب کو ایٹمی توانائی سے متعلق سہولیات فراہم کرنے سمیت ہتھیاروں کی فراہمی کی بھی پیشکش کی تھی تاہم اس پر مزید بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ یاد رہے کہ غزہ کے معاملے پر امریکا، سعودی عرب کے آزاد اور خود مختار فلسطین کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔

Recent Posts

نیب کے بحریہ ٹاؤن پر چھاپے پر ملک ریاض کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ آفس پر چھاپہ…

34 mins ago

بالی وڈ سٹار شاہد کپور نے ممبئی میں نیا فلیٹ خرید لیا، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سٹار جوڑی شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی میں…

36 mins ago

نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  راولپنڈی(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر…

45 mins ago

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیان پر سابق…

48 mins ago

محکمہ موسمیات نے بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی…

2 hours ago

ملک کو اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ دفاع وطن کا مشن سر انجام…

2 hours ago