وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات


صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہمی دلچسپی کے امور سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں ریاست کی رٹ کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جاررہا ہے۔

تمام سیکورٹی ادارے باہم رابطہ کاری سے سیکورٹی سے متعلق چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے متحرک اور قیام امن کیلئے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے پاکستان کی ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

Recent Posts

بلوچستان کو سی پیک، بارڈر ٹریڈ سے محروم کرنیوالے عوام دشمن ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر، جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ…

11 mins ago

چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری روکنے کیلئے سخت اقدام اٹھائیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

قلات(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں جاری ترقیاتی…

18 mins ago

بارڈر ٹریڈ کی بندش معاشی قتل ہے، حکومت لوگوں کو متبادل روزگار دے، صادق سنجرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق چیئر مین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر صادق سنجرانی نے کہا ہے…

24 mins ago

بارکھان میں ایف سی کے ناروا سلوک کیخلاف پیٹرول پمپ مالکان نے شاہراہ بند کردی

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان رکھنی کے مقام پر گزشتہ رات سے ایف سی کے ناروا سلوک اور…

31 mins ago

تربت، کوہ مراد سے لاپتا رفیق صوالی بازیاب ہوگئے

تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے علاقے کوہ مراد زیارت سر سے لاپتہ رفیق صوالی بازیاب ہوگئے۔ منگل…

37 mins ago

بلوچستان بھر میں نان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نان کسٹم پیڈ اور بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف ایکشن لینے کا حکم۔ کارروائی آئی…

42 mins ago