خضدار، صدیق مینگل قتل، بی این پی عوامی نے 9مئی کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی


خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے واقعات روزکا معمول بن چکے ہیں، شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی صحافی، سیاسی تاجربرادری، ہندو¿ اقلیتی رہنماوں ودیگرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی پر عوام سخت تشویش میں مبتلا ہیں، گزشتہ چند مہینوں سے شہر کی امن وامان کے خلاف پے درپے واقعات نے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے ۔ تاجر، صحافی، سیاسی اوراقلیتی رہنما خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں ۔ خضدار چمروک پر دن دیہاڑے خضدار پریس کلب کے صدر وجے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بناکر دو راہ گیروں سمیت 3افراد کو جاں بحق کرنا المیے سے کم نہیں،
مگر تاحال ملوث قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، اورشہر میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہے عوام کی جان ومال عزت ونفس محفوظ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ترجمان نے کہا ہے کہ جے یوآئی خضدار کا گزشتہ روزپریس کانفرنس میں سینئر صحافی مولانا محمد صدیق مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 9 مئی بروز جمعرات کے پہیہ جام ہڑتال کے کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے اس المناک واقعہ کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیاہے ۔ ترجمان نے مزید کہاہے گزشتہ چند ہفتوں سے شہر میں تواتر کےساتھ بدامنی کی لہریں زورپکڑ رہی ہے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہے ۔
صحافی برادری سیاسی رہنماو¿ں اور تاجر برادری کی جان ومال محفوظ نہیں ہے ۔ شہرمیں اےسے واقعات اورلوگ چوروں ڈاکوو¿ں کی شر سے محفوظ نہیں ہے خضدار کو ایک مرتبہ پھر بدامنی کی طرف لے جا رہی ہے اورعوام عدم تحفظ کاشکارہیں۔ ترجمان نے آخر میں وزیراعلی بلوچستان، کورکمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان، کمشنر قلات ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر خضدار، ڈی آئی جی قلات رینج، ایس ایس پی پولیس خضدارودیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے خضدار کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناکرخضدار کے امن وامان کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔

Recent Posts

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 min ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago