سابق شوہر نے گھر میں گھس کر بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

بورے والا(قدرت روزنامہ) سابق شوہر نے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق بورے والا کے علاقے مجاھد کالونی میں سابقہ شوہر نے خاتون سے زیادتی کے بعد تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خاتون نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کا سابق شوہر چند روزقبل دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔
میں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار بھی کیا تھا تاہم بعد میں اسے رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس کی گرفتاری اور بعد میں چھوڑے جانے کے بعد سابق شوہر ایک بار پھر رات گئے دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا اور زبردستی زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

جبکہ گرفتاری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجھ پر تیزاب پھینکا اور اس کے بعد فرار ہو گیا۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں سوشل میڈیا پر خواتین سے زیادتی کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر آر پی او فیصل رانا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی اورٹھوس شواہد کیساتھ ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدائت کر دی۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک سے رپورے طلب کر لی،ڈی پی او نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی تصدیق سمیت تمام معاملات چیک کرنے کے لئے ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں آئی ٹی ماہرین سمیت تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،جو اس مبینہ سکینڈل کو ہر عنوان سے چیک کر کے ملزمان اور متاثرہ خواتین کا تعین کرے گی،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او کو ہدائت کی کہ وہ اس معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

37 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

39 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

45 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

48 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

53 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

1 hour ago