’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نجی ٹی وی ’ہم نیوز‘ کے پروگرام ’ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ‘ میں بحث کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام میں گفتگو کے دوران مہربانو قریشی کے ہنسنے پر عظمیٰ بخاری غصے میں آ گئیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’ آپ کے لیے پورا ملک لطیفہ ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، تھوڑی سی اخلاقیات ہونی چاہییں۔ جو بندہ پی ٹی آئی میں جاتا ہے اس کے اندر سے اخلاقیات کیوں ختم ہو جاتی ہیں، آپ میری توہین کر رہی ہیں۔‘
مہربانو قریشی نے عظمیٰ بخاری کو جواب دیتے ہوئے کہا’ آپ کی گفتگو لطیفے سے کم نہیں ہے۔ احتجاج، جمہوریت اور اظہار رائے پر پابندی ہے اور اگر مشکل حالات میں ہنس لیں تو کیا اس پر بھی پابندی ہے۔‘ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا’ اب جب آپ بات کریں گی تو میں رونے لگ جاؤں گی۔ جس پر اینکر منصورعلی خان نے کہا:’ مہربانو قریشی! آپ نے ہنسنا نہیں ہے اور عظمیٰ بخاری! آپ نے رونا نہیں ہے۔‘
اس دلچسپ ویڈیو کلپ پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ عظمیٰ بخاری جس بات پر مہر بانو کو اخلاقیات کا درس دے رہی تھیں، 5 منٹ بعد خود وہی حرکت کرتی نظر آئیں۔
میر باقر شاہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا تو آپ ایسی حرکتیں ہی کرتے ہیں۔
شہناز نامی صارف نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا کے پاس لفظی طور پر یہی رہ گیا ہے، پورے شو میں صرف اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ پروگرام میں آپ کو مسکرانے یا ہنسنے کی اجازت ہے۔
ایک ایکس صارف نے اینکر منصورعلی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں اور عظمیٰ ! آپ نے رونا نہیں ہے‘ یہ کہتے ہوئے انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا اور سب کہہ بھی گئے ہیں۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

6 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

30 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

34 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

47 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

54 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

60 mins ago