پاکستان

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں بیٹھنے کے انتخاب سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ نہیں کیا، سینیٹر انوار الحق اور سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
سینیٹ میں 6 آزاد سینیٹرز کی حکومتی یا اپوزیشن بینچز میں شمولیت کے معاملے پر سینیٹر انوار الحق اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جاری دستاویزات کے مطابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور فیصل واوڈا نہ حکومتی اور نہ اپوزیشن بینچز میں شمولیت اختیار کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں بیٹھنے کے انتخاب سے متعلق سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ نہیں کیا جبکہ وفاقی وزیر محسن نقوی حکومتی بینچز میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سینیٹر عبدالقادر نے حکومتی بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر عبدالقادر نے پہلے پی ٹی آئی میں شمعولیت اختیار کی تھی لیکن 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔ دوسری جانب سینیٹر عبدالشکور خان اور سینیٹر نسیمہ احسان نے اپوزشن بینچز میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Big Surprise from Imran Khan at Adiala Jail | Aleema Khan Important Media Talk ⚡



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں