9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ قابل مذمت فعل تھا، 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی .

اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا 9 مئی پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے .

انہوں نے کہا پوری قوم نے 9 مئی واقعہ کو مسترد کر دیا تھا . اس دن کے واقعات میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی . ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا . دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلالیا . ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط کر دیے .

. .

متعلقہ خبریں