پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ فیس کا اطلاق آج (بدھ) سے ہوگا . ڈائریکٹریٹ جنرل، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا، نئے آرڈر کے مطابق 5 سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 روپے ہوگئی .

72 صفحات کی فیس 18500 روپے جبکہ 100 صفحات کے حامل پاسپورٹ کی فیس 23000 روپے مقرر کی گئی ہے . نئی فیسوں کے اطلاق کے بعد 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے لیے 36، 72 اور100 صفحات کے لیے فیس بالترتیب 16200، 25200 اور32000 ہزارروپے ہوگی، اضافہ شدہ فیس کا اطلاق بدھ 8 مئی سے ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں